نیشنل

مرشد عالم کی جوکیہٹ سے شاندار جیت — مجلس کی بہار انتخابات میں تیسری بڑی کامیابی

مرشد عالم کی جوکیہٹ سے شاندار جیت — آمور میں اخترالایمان کی بھاری فتح، مجلس کی بہار انتخابات میں تیسری بڑی کامیابی

 

بہار اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  نے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جوکیہٹ اسمبلی حلقہ میں اپنی تیسری بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 

محمد مرشد عالم نے 28,803 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے تاریخی فتح حاصل کی، جس پر علاقے میں جشن کا سماں ہے اور پارٹی کارکنان میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

 

اس سے قبل مجلس نے آمور حلقہ میں غیرمعمولی مظاہرہ کرتے ہوئے اخترالایمان کو 38,943 ووٹوں کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ کامیاب کرایا تھا۔ اخترالایمان کی یہ جیت  مجلس کی دوسری فتح تھی جس نے انتخابی ماحول میں پارٹی کی مضبوط موجودگی کو نمایاں کر دیا۔

 

انتخابی سلسلہ کوچادھامن سے شروع ہوا تھا، جہاں مجلس نے اپنا پہلا کھاتہ کھولا۔یہاں سرور عالم نے 23,021 ووٹوں کی واضح سبقت کے ساتھ کامیابی درج کی تھی، جو پارٹی کے لیے اہم سیاسی تقویت ثابت ہوئی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button