انٹر نیشنل

مسافر کی جان بچانے حیدرآباد میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد 4 اکتوبر/ سفر کے دوران ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پرطیارے کی حیدرآباد کےایرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ مسقط سے بنکاک جانے والے طیارہ میں سوارعمانی باشندہ 63 سالہ الفرصی شمسی کی طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد طیارہ کی شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی اور مسافرکو علاج کے لئے اپولو ہسپتال لے جایا گیا تاہم مسافرکا دوران علاج انتقال ہوگیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button