عادل آباد جانے والی لاری نظام آباد ضلع میں حادثہ کے بعد شعلہ پوش

نظام آباد 5 اکتوبر/ تلنگانہ ریاست کے نظام آباد ضلع میں حادثہ کے بعد لاری کو آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ آج نیشنل ہائی وے 44 پر بوسا پور کے پاس ہوا۔ عینی شاہدین کےمطابق حیدرآباد سے عادل آباد جانے والی لاری کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے بعد اچانک لاری کے انجن میں آگ لگ گئی اور آگ نے پوری لاری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ حادثہ میں دو افراد معمولی طورپر زخمی ہوئے۔ راہگیروں اور مقامی افراد کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔ حادثہ کےبعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔