عثمانیہ ہسپتال کے احاطہ میں خاتون نے پھانسی لے لی

حیدرآباد 5 اکتوبر/ تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے عثمانیہ ہسپتال کے احاطہ میں خاتون نے خودکشی کرلی۔ پتہ چلا ہےکہ شہر کے علاقہ یوسف گوڑہ کی رہنے والی چندراکلا نامی خاتون نے ہسپتال کےپارکنگ ایریا میں درخت سےلٹک کر خودکشی کرلی۔ سمجھا جارہا ہے کہ مسلسل بیماری سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ نعش کو عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔