حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل کی خودکشی، مرنے سے پہلے بنایا سیلفی ویڈیو

حیدرآباد 6 اکتوبر/ حیدرآباد میں ایک پولیس کانسٹبل نے خودکشی کرلی۔ جی تانی نامی 31 سالہ کانسٹبل مونڈھا مارکٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا اور چلکل گوڑہ میں مقیم تھا۔ کل رات دیر گئے اس نے پھانسی لےلی۔ خودکشی سے پہلے اس نے اپنا سیلفی ویڈیو بنایا جس میں اس نے کہا کہ وہ چار ماہ قبل حادثہ میں زخمی ہوگیا تب سے اس کی معشوقہ نے اسے نظرانداز کرنا شروع کردیا۔ معشوقہ کی خوشی کی خاطر اس نے اپنی پلاسٹک سرجری بھی کروائی لیکن معشوقہ کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی۔ محبوبہ کی بے وفائی سے تنگ آکر کل رات اس نے پھانسی لے لی۔