جرائم و حادثات

دہلی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے چار خواتین کا قتل

نئی دہلی ۔7 اکتوبر / دہلی کے مانوسروور پارک علاوہ میں ایک ہی خاندان کے 4 خواتین اور ایک سیکورٹی گارڈ کا بے دردی قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مانوسروور پارک علاقہ میں واقع جندال آئیل مل کے ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والی چار خواتین اورمیلا، نپن جندال، سنگیتا گپتا، انجلی جندال کا نامعلوم افراد نے چاقووں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔قاتلوں نے راکیش نامی سیکورٹی گارڈ کا بھی قتل کردیا ۔پولیس کو چار خواتین کی نعش مکان کے اندر برآمد ہوئی اور سیکورٹی گارڈ کی نعش باہر برامد ہوئی ۔جندال آئیل مل کئی دنوں سے بند پڑی ہے مقتول خواتین کے سات بھائی ہیں جن میں جندال پراپرٹی ایک بھائی کی بتائی گئی ۔شبہ کیا جا رہا ہے کہ اراضی تنازعہ قتل کی اصل وجہ ہے پولیس تحقیقات کررہی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button