تلنگانہ

نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کا گردوارہ میں والہانہ استقبال

نظام آباد _ 15 نومبر ( اردولیکس) نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار و سابق وزیر محمد علی شبیر کا آج سکھ طبقہ کے افراد نے مقامی گردوارہ میں والہانہ استقبال کیا

محمد علی شبیر نے آج نظام آباد میں واقع گردوارہ میں منعقدہ ایک سالانہ دیوس تقریب میں شرکت کی۔ جہاں گردوارہ کے ذمہ داروں نے انھیں سکھوں کی روایتی پگڑی پہنائی ۔

اس موقع پر محمد علی شبیر کہا کہ  سکھوں کے گرو گرونتھ صاحب کی تعلیمات عالمی بھائی چارہ اور امن وامان کا پیغام دیتی ہیں آج ملک میں اس کی شدید ضرورت ہے سابق وزیر محمد علی شبیر نے گردوارہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔سکھوں کے علاوہ تقریباً تمام مذاہب کے لوگ تقریب میں موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button