لاٹری جیتنے کا جھانسہ ،حیدرآباد کے طالب علم کو لگایا 22 لاکھ کا چونا

حیدرآباد 7 اکتوبر/ حیدرآباد کے ایک طالب علم کو موبائل فون نمبر پر لاٹری جیتنے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا۔ جوبلی ہلز کے رہنے والے فیروز نامی طالب علم کے فون پر ایک ایس ایم ایس پیغام نائجیریائی باشندوں نے روانہ کیا جس میں کہا گیا کہ انھوں نے سیمسنگ پرو سے 5.6 کروڑ روپئے جیتے ہیں۔ ان سے رقم حاصل کرنے کے لئے جیو ڈاٹا اور کمیونکیشن کے نام اپنی تفصیلات روانہ کرنے کی خواہش کی گئی اور اس کے بعد کلیمس ڈپازٹ و دیگر بہانوں سے مختلف بینکوں کے اکاونٹس میں رقم جمع کروانے کی ہدایت دی گئی۔ طالب علم فیروز نے اپنی تفصیلات روانہ کردی اور22 لاکھ روپئے بھی جمع کروائے اس کے بعد انھیں دھوکہ دہی کا علم ہوا۔ اس تعلق سے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کی گئی۔