سنگورپراجکٹ میں حیدرآبادی مسلم جوڑا غرقاب

حیدرآباد 7 اکتوبر/ ریاست تلنگانہ سنگاریڈی ضلع کے سنگور پراجکٹ میں مسلم جوڑا غرقاب ہوگیا۔ دو جوڑے آج تفریح کی غرض سے ذخیرہ آب پہنچے تھے۔ حیدرآباد کے بورا بنڈہ سے تعلق رکھنے والے 25سالہ نذیر الدین اور 19سالہ شمیم بیگم سنگور پراجکٹ میں پاور اسٹیشن کے قریب پانی میں اترے تھے کہ اتفاقی طورپر غرقاب ہوگئے۔ ان کے ساتھ آیا ہوا جوڑا حادثہ کے بعد وہ جوڑا خوفزدہ ہوکر وہاں سے چلا گیا۔ پلکل پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے یہ بات بتائی۔ نعشوں کو نکالنے کیلئے غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی گئی۔