سیلفی لینے والوں کو امیتابھ بچن کا مشورہ

مدھیہ پردیش 7 اکتوبر/ حالیہ دنوں میں سیلفی کیلئے اموات میں اضافہ ہوگیا۔ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیلفی کیلئے ہونے والی اموات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام سے چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سیلفی لیتے وقت احتیاطی اقدامات کی خواہش کی۔ مدھیہ پردیش میں ایک جیولر شوروم کے افتتاح کیلئے اپنی شریک حیات جیا بچن کے ساتھ یہاں پہنچ تھے۔ انھوں نےکہا کہ سیلفی لیتے ہوئے کئی لوگ اپنی قیمتی جان گنوارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلفی لیتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہم جب بھی باہر جاتے ہیں 10 تا 12 فوٹوز لیتے ہیں۔ ان میں ایک سیلفی ضرور ہوتی ہے۔ ضروری ہے کہ ہم سیلفی لیتے وقت احتیاط برتیں۔ امیتابھ نے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ سیلفی لے رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی شریک حیات کا تعلق بھوپال سے ہے۔