مضامین

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے:عظیم

دادا میاں میدان میں چل رہے کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہوا فائنل میچ،کٹرہ اسپورٹنگ کلب ہوئی فاتح 

دریاباد،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آدرش نگر پنچایت دریاباد کے دادا میاں میدان میں گزشتہ ہفتہ سے چل رہے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج فائنل میچ کٹرہ اسپورٹنگ کلب و محلہ چودھریان کے مابین کھیلا گیا جسمیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کٹرہ اسپورٹنگ کلب نے 10 اوور میں 101 رن بنائے جس کے جواب میں محلہ چودھریان کی ٹیم نے محض 61 رن ہی بنا سکی اور 40 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دوران مہمان خصوصی سابق چیئرمین سید انوار عظیم نے انعام تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں کھیل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس طرح کے کھیلوں سے نوجوانوں کو اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ہماری جسمانی نسونما بہتر اور دماغ ترو تازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور کھیل سے آپسی بھائی چارہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس لئے تمام مصروفیات کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے۔

اس موقع پر جمشیر خان بھٹو،محمد کامل،شہزاد احمد،محمد اکرم،شمیم غازی،محمد عمران غازی،حافظ سفیان،فہد غازی کے علاوہ کمیٹی کے کارکنان و کثیر تعداد میں شائقین موجود رہے۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button