12 اکتوبر کو آئے گا قہقوں کا سیلاب ، ریلیز ہورہی ہے حیدرآبادی کامیڈی فلم شادی ایکسپریس

حیدرآباد 10 اکتوبر/ شہر حیدرآباد کے سینما گھروں میں 12 اکتوبر کو زبردست سیلاب آنے والا ہے۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک پڑھا لیکن یہ سیلاب قہقوں کا ہوگا یعنی اس دن شہر کے سینما گھروں میں حیدرآبادی کامیڈی فلم شادی ایکسپریس ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسرسندیپ ویگ، ڈائرکٹر سنجئے پنجابی نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس فلم میں کام کرنے والوں میں نامور اداکار مست علی (سلیم پھیکو)، دھیر چرن سریواستو(اسماعیل بھائی)، عزیز ناصر(جہانگیر)، الطاف حیدر، ارچنا،کویتا، انجو، اسرانی اور دوسرے شامل ہیں۔ یہ فلم بی ایس بیانر تلے بنائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خالص حیدرآبادی کامیڈی فلم ہے جس میں پنچنگ ڈائلاگس، زبردست کامیڈی کے ساتھ ساتھ شاندار کہانی ہے جسے دیکھ کر آپ ہنسی روک نہیں پائیں گے۔ اس فلم کی تیاری میں تمام اداکاروں نےکافی محنت کی ہے اور ہر طریقہ سے فلم کو بہتر سے بہتر ناظرین کی توقعات پر پورا اترنے کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سنجئے پنجابی حیدرآبادی فلموں کے پریہ درشن ہیں جو فلمی شائقین کے زوق کو نظر میں رکھتے ہوئے فلمیں بناتے ہیں۔ واضح رہے کہ شادی ایکسپریس فلم کا ٹریلر مارکٹ میں آگیا ہے اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا،اس ویڈیو کو کافی سراہا جارہا ہے۔