جنرل نیوز

مرض تھیلیسمیا کے متاثرین کی مد د کے لئے کنگ کوٹھی حیدرآباد میں خون کا عطیہ کیمپ

حیدرآباد 18- ستمبر (راست ) مرض تھیلیسمیا کے متاثرین کی مدد کے لئیے 18- ستمبر کو عروج منشن کنگ کوٹھی میں خون کا مفت عطیہ کیمپ منعقد ہوا عوام نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا آرگنائزر جنا ب سید اعظم علی ،جناب خلیل بن عبداللہ العامری ،جناب سالم بن محسن عسکری اور جناب ابو بکر با مسا ک نے خون کا عطیہ دینے والوں سے اظہار تشکر کیا جنا ب سید اعظم علی نے بتایا کہ جمع کردہ خون تھیلیسمیا اسکل سل سوسائٹی حیدرآباد شیورام پلی کے حوالے کیا گیا یہاں کے پیرا میڈیکل اسٹاف کابھی شکریہ ادا کیا گیا

 

سید اعظم علی نے مزید بتایاکہ تھیلیسمیا ایک موروثی بیماری ہے یہ والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث پیدا ہوتی اور اولاد میں منتقل ہوتی ہے اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے اوراس مرض میں مبتلا مریض کو بروقت خون نہ دیا جاۓ تو اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں انسانیت کی مدد بالخصوص کسی انسان کی جان بچانا یا جان بچانے میں مدد کرنا بہت بڑی نیکی ھے جناب خلیل بن عبداللہ العامری اورجناب سالم بن محسن عسکری نے تھیلیسمیا اسکل سو سائٹی کی خدمات کی بھر پُور ستائش کرتے ہو ئے کہا کہ اس مرض سے متاثرہ غریب عوام کے لئے سوسائٹی کی خدمات سے عوام بہتر واقف ہیں اس سوسائٹی کا خون کے عطیہ کے ساتھ تعاون کرنا اور مختلف محلوں میں ایسے کیمپ منعقد کرنا وقت کی اھم ترین ضرورت ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button