نیشنل

سماج وادی پارٹی کے بزرگ رکن پارلیمنٹ جناب شفیق الرحمن برق کا انتقال

نئی دہلی _ 27 فروری ( اردولیکس ڈیسک) سماج وادی پارٹی کے سینر لیڈر اور ہندوستان کے سب سے قدیم رکن پارلیمنٹ جناب  شفیق الرحمن برق منگل کو مراد آباد کے ایک خانگی اسپتال میں 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ اترپردیش کے سنبھل پارلیمنٹ حلقہ سے نمائندگی کرتے تھے

 

۔
شفیق الرحمان کو صحت سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ انھیں سینے میں انفیکشن تھا۔ برق کا حال ہی میں دل کا آپریشن بھی ہوا۔ انھیں پہلے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کچھ دن پہلے بیمار ایم پی سے ملنے اسپتال گئے تھے۔

ان کے انتقال پر سماج وادی پارٹی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کئی بار ایم پی رہ چکے شفیق الرحمن برق صاحب کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button