جرائم و حادثات

دلہا دیکھتا رہ گیا اوردلہن بھاگ گئی

حیدرآباد 12اکتوبر/ حیدرآباد میں ایک دلہن شادی کے دوسرے دن بھاگ گئی۔ کیسرا کے آر ایل نگر سے تعلق رکھنے والے ترپتیا کی شادی ریاست آندھراپردیش ضلع کڑپہ کی رہنے والی 19 سالہ شیوا ملیشوری سے اس مہینہ کی ایک تاریخ کو ہوئی تھی۔ شادی کے دوسرے دن دلہن نے دلہے سے فلم دکھانے کی خواہش کی وہ اسے فلم لے گیا۔ فلم سے واپس ہوتے وقت شیوا ملیشوری نے شوہر سے پیز کھلانے کو کہا وہ پیزا لانے پیزا سینٹر میں گیا اور پیزا لے کرواپس ہورہا تھا کہ اس نے دیکھا دلہن آٹو میں بیٹھ کر فرار ہورہی ہے۔ اس نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اس بات کی شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button