جرائم و حادثات

تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے آندھراپردیش کے دو افراد سڑک حادثہ میں زخمی

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے پرگی میں جاری تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے دو افراد سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پرگی سے 5 کلومیٹر پہلے پیش آیا۔ اس بات کی اطلاع مجلس کے رکن کونسل  مرزا رحمت بیگ نے دی ۔

 

انھوں نے بتایا کہ آج صبح، میں آندھرا پردیش ریاست  کے پرکاشم  ضلع کے  کنگیری گاؤں سے تعلق رکھنے والے  شیخ حسن اور شیخ ساجد پرگی اجتماع میں شرکت کے لئے آرہے تھے کہ پرگی کے قریب ان کی گاڑی کو ایک لاری نے ٹکر دے دی۔جس کے نتیجے میں یہ دونوں زخمی ہوگئے۔ اور انھیں علاج کے لئے  شہر کے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد ببیرسٹر اسد الدین کی ہدایت پر مجلس کے رکن کونسل مرزا رحمت بیگ نے  صبح 11:00 بجے   عثمانیہ اسپتال کے آر ایم او  رفیع  سے بات کی، اور  شیخ حسن صاحب اور شیخ ساجد کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے زخمیوں کی عیادت بھی کی

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button