نیشنل

حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی! نعشیں آوٹر رنگ روڈ کے پاس دستیاب

حیدرآباد 17اکتوبر/ حیدرآباد میں آوٹر رنگ روڈ کے پاس ایک ہی خاندان کے 5لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی اجتماعی خودکشی کا شبہ کیا جارہا ہے۔ فوری ملی اطلاعات میں پتہ چلا ہے کہ رام چندراپورم سے تعلق رکھنے والے رویندرنامی شخص نے اپنے خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کی کوشش کی رویندر کی سانس چل رہی تھی پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کردیا۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔خاتون اور دو لڑکیوں کی نعشیں رنگ روڈ کے پاس جھاڑیوں میں پڑی ہوئی تھیں جبکہ رویندرکے کم عمر بیٹے کی نعش کار کے اندر پائی گئیں۔ ڈرائیونگ سیٹ پر رویندر بے ہوشی میں پڑا ہوا تھا۔ مرنے والوں کے جسم پر زخموں کے نشانات نہیں پائے گئے اسی لئے سمجھاجارہا ہے کہ اس خاندان نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کرنے کے بعد اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ مرنے والوں کے نام ورشیت، لکشمی، پربھاکر، سندھوجا بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button