عادل آباد میں شادی کے گھر چوری

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں شادی کے گھر کو چوروں نے نشانہ بنایا۔ عادل آباد کے رہنے والے ریلوے ملازم رگھوناتھ کی بیٹی کی آج شادی ہے۔ تمام گھر والے شادی کے لئے فنکشن ہال گئے ہوئے تھے کہ چور قفل توڑ کر ان کے مکان میں داخل ہوئے اور انھوں نے وہاں سے سونے کے زیورات اور نقدی کا سرقہ کرلیا۔ عادل آباد پولیس نے کیس درج کرلیا۔