جگتیال منتقل کیا جانے والا ساگوانی چوبینہ خانہ پور میں ضبط

نرمل 18اکتوبر/ ضلع نرمل خانہ پور کے محکمہ جنگلات کے حکام نے ساگوانی چوبینہ کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔ اسمگلرس ایلاپورنامی گاوں سے ضلع جگتیال ساگوانی چوبینہ لنگا پور کے پاس سے دریائے گوداوری سے منتقل کرنے کی کوشش میں تھے کہ عہدیداروں نے دھاوا کردیا جس پراسمگلرس ساگوانی چوبینہ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ایلاپور کے جنگلات کے عہدیدار عبدالعلیم بادل نے بتایا کہ ضبط شدہ ساگوانی چوبینہ کی لاگت 25 ہزرا روپئے ہے۔ سکشن آفیسر سامبیا بھی اس موقع پر موجود تھے۔