جرائم و حادثات

4 سالہ لڑکی کا ریپ، حیدرآباد میں بوڑھا گرفتار

حیدرآباد 19اکتوبر/ ریاست تلنگانہ میڑچل کی پولیس نے 4 سال کی لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے 65 سالہ بوڑھے کو آج گرفتارکرلیا۔ یادارم سے تعلق رکھنے والے نریندربابو نے مزدور پیشہ جوڑے کی لڑکی کو اس وقت سنسان مقام پر لے جاکر یہ حرکت کی جب اس کے ماں باپ کام پر گئے ہوئے تھے۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پر پولیس نے بوڑھے کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ لڑکی کو علاج کےلئےہسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button