منچریال میں الکٹرک شاک سے ریچھ ہلاک

عادل آباد 20اکتوبر/ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں الکٹرک شاک کی وجہہ سے ریچھ ہلاک ہوگیا۔ نینیلا منڈل کے موضع دمائی پیٹ میں جنگلی جانوروں سے کھیتوں کی حفاظت کے لئے اطراف میں کرنٹ کے وائرلگا ئے گئے تھے۔ کل رات ریچھ کھیت کے پاس ان ہی وائروں کی زد میں آکر کرنٹ شاک لگنے کی وجہہ سے ہلا ک ہوگیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے نعش کو وہاں سے منتقل کردیا۔