Uncategorized

پولیوشن میں ہندوستان نمبر ون، ایک سال میں 25 لاکھ کی موت

نئی دہلی 20اکتوبر/آلودگی میں ہندوستان دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ دی لانسیٹ نامی ایک ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سال 2015 میں ہی آلودگی کی وجہہ سے ہندوستان میں 25 لاکھ افراد کی موت ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2015 میں ایڈس ، ٹی بی اور ملیریا جیسی جان لیوا بیماریوں سے اتنے افراد کی موت نہیں ہوئی جتنی کہ آلودگی سے ہوئی ، یہ جان کر آپ کو تعجب ہوگا کہ مذکورہ بیماریوں سے مرنے والوں کے مقابل آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد تین گنا ذیادہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہےکہ آلودگی میں اضافہ کے سبب سانس لینےمیں تکلیف اور عارضہ قلب سے اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button