Uncategorized

حلقہ اسمبلی نامپلی کے طلباءو طالبات کے لیے سیرتِ محسنِ انسانیت (ﷺ) مضمون نویسی مقابلہ

حیدرآباد، 2۔ ستمبر (پریس ریلیز)جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اےمجلس اتحاد المسلمین نے نامپلی اسمبلی حلقہ کے طلباء و طالبات کے لیے "سیرت محسن انسانیت (ﷺ)”کے عنوان پر ایک مضمون نویسی مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقابلہ ہائی اسکول، جونیئر کالج، اور ڈگری کالج کے طلبہ کے لیے اردو، تیلگو اور انگریزی زبانوں میں منعقد ہوگا۔ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو پیغمبر اسلام ﷺ کی مثالی زندگی اور تعلیمات سے واقف کروانے اور اس کے ذریعہ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔

 

 

یہ مقابلہ 30 ستمبر 2023 بروز ہفتہ صبح 11:30 بجے سے 12:30 بجے تک حلقہ اسمبلی نام پلی میں چار مقامات پر منعقد کیا جائے گا: ایم ایس جونیئر کالج (IOE) مہدی پٹنم، ایم ایس جونیئر کالج (ماں صاحب ٹینک)، ایم ایس کریٹیو اسکول (ملے پلی)، اور ایم ایس کریٹیو اسکول (مراد نگر)۔ خواہشمند طلبہ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2023 ہے۔

 

 

مضمون نویسی کایہ مقابلہ تین زمروں کے لئے منعقد ہوں گے ۔ جن میں ہائی اسکول، جونیئر کالج اور ڈگری کالج شامل ہیں۔ ان تینوں زمروں کے لئے فی زمرہ تین انعامات دئیے جائیں گے جس کے لئےپہلا انعام 51000روپیئے، دوسرا انعام21000روپئیے، تیسرا انعام11000روپئیےپر مشتمل ہوگا۔

 

 

اس کے علاوہ تلگو زبان کے ذریعہ مضمون نویسی میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لئےکے لیے دو خصوصی انعامات دئیے جائیں گےجوپہلا انعام 21,000ہزار روپیئے اور دوسرا انعام 11,000پر مشتمل ہیں۔ ان کے علاوہ 33ترغیبی انعامات بھی دئیے جائیں گےجن میں 2100روپئیے پر مشتمل 21 انعامات اور1100 روپئیے پر مشتمل 11 انعامات شامل ہیں۔ اس طرح کل ملا کر 44انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شریک تمام طلبہ کو شرکت کا سرٹیفکیٹ اور ایک میمنٹو ملے گا۔ انعامات کی تقسیم کے لیے 8 اکتوبرکو کنگزکلاسک گڈی ملکا پورمیں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ممبر پارلیمنٹ اور صدر مجلس اتحاد المسلمین جناب اسد الدین اویسی اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔

 

جناب جعفر حسین معراج نے طلباء اور نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مقابلہ میں شرکت کریں اور اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔شرکاء مقابلے کے لیے گوگل فارم کے لنک کے ذریعے یا پوسٹر پر فراہم کردہ QR کوڈ کو اسکین کرکے رجسٹر کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن مفت ہے اور تمام اہل امیدواروں کے لیے کھلا ہے۔ اسکولس کے ذمہ داران جوبلک رجسٹریشن یا زیادہ تعداد میں طلبہ کے رجسٹریشن کےخواہشمند ہیں اپنےاسکول کے لیٹر ہیڈ پر درخواست نیچے دیئے گئے واٹس ایپ نمبروں پر بھیج جا سکتے ہیں۔

 

 

رجسٹریشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے:

برائے مہربانی [9989477206 / 98857 71109] پر رابطہ کریں۔

رجسٹریشن کے لئےگوگل فارم لنک

https://forms.gle/13FGCYeNMuQGE11M7

متعلقہ خبریں

Back to top button