Uncategorizedتلنگانہ

زلزلہ کے جھٹکے معمولی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: سائنسدان

حیدرآباد 22 اکتوبر/ حیدرآباد کے علاقہ بورا بنڈہ میں ہفتہ کی صبح اور شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد اس علاقہ میں محکمہ نیشنل جیوگرافک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دو حساس ڈیٹکٹرس نصب کردئیے گئے تاکہ زلزلے کی شدت کا پتہ لگایا جاسکے۔ سائنسدان اس علاقہ پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ این جی آرآئی کے سائنسدانوں نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے زلزلہ کی شدت کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔معائینہ کے بعد سائینسدان شری ناگیش نے بتایا کہ اس علاقہ میں زلزلے کے 16 جھٹکے آئے ہیں لیکن یہ معمولی جھٹکے ہیں اس سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،اگلے ایک ہفتہ یا دس دنوں تک ایسے خفیف جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں لیکن یہ خطرہ کی بات نہیں ہے۔ اس اثنا میں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ زلزلے کی وجہہ سے ان کے مکان کی دیوار میں ہلکا سا شگاف پڑا۔ اس دوران حیدرآباد کے ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے بورا بنڈہ، فاطمہ کالونی کا دورہ کرتے ہوئے مقامی افراد سے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ زلزلوں کے خفیف جھٹکوں کے بعد مقامی افراد میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button