نیشنل

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا سجاد پاشاہ کو مبارکباد _ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور صدر مجلس علمائے دکن کی صدارت کے انتخاب پر یونائٹیڈ مسلم فورم کا بیان

حیدرآباد 17 جون (پریس نوٹ) یونائٹیڈ مسلم فورم نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا کی صدارت پر ممتاز عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں شریعت کے تحفظ اور مسلمانان ہند کی مناسب رہنمائی جیسے اعلی مقاصد کی تکمیل ہو گی۔ فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ( صدر )، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیا الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری )، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا میر فراست علی شطاری، جناب ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا عبدالغفار خان سلامی، جناب بادشاہ محی الدین و دیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں دکن میں علمائے کرام کی نمائندہ تنظیم صدر مجلس علمائے دکن کے معتمد کی حیثیت سے مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاگاہ کے انتخاب کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور مولانا سے توقعات وابستہ کیں۔

 

ملک کے موجودہ حالات میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اہم کردار پر فورم کے ذمہ داران نے کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی کے سانحہ ارتحال کے بعد ایک خلاء پیدا ہوا ہے۔ بورڈ کی صدارت کے لئے سارے ملک کی نظریں ایک قابل فعال شخصیت کی تلاش میں تھیں، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے بورڈ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے اہم کردار نبھایا، بورڈ نے نئے صدر کی حیثیت سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا انتخاب کرکے پرسنل لا بورڈ کو ایک ایسی قیادت فراہم کی ہے جو آج کے وقت کے لئے اہم وضروری ہے،

 

یونائٹیڈ مسلم فورم مولانا کے انتخاب پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ ایسے وقت جبکہ مسلمانان ہند ایک آزمائش سے گزر رہے ہیں، مولانا کی قیادت مسلمانان ہند کی صحیح رہنمائی کرے گی۔

 

صدر مجلس علمائے دکن کا سر زمین دکن میں ایک اہم کردار رہا ہے، ایک طویل عرصے تک مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری نے بحیثیت معتمد صدر مجلس علمائے دکن نمایاں قیادت فراہم کی تھی۔ مولانا شطاری کے سانحہ ارتحال کے بعد ایک حرکیاتی و فعال قیادت کے لئے مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ کا انتخاب قیادت کے تسلسل کو پیش کرتا ہے. یونائٹیڈ مسلم فورم مولانا سجاد پاشاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

فورم کے ذمہ داران، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی صدارت پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور صدر مجلس علمائے دکن کی معتمدی پر

 

مولانا سجاد پاشاہ کے انتخاب پر بارگاہ رب العزت میں دعاگو ہیں کہ ان کی قیادتوں کو ملت اسلامیہ کے حق میں قبول فرمائے اور ان کے ذریعہ ملت کی کامیابی و سربلندی، شریعت کے تحفظ اس کی عزت و ناموس کی حفاظت کے کام لے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button