تاج محل میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

نئی دہلی 24 اکتوبر/ محبت کی یادگار تاج محل میں بم رکھے جانےکی اطلاع دی گئی جو جھوٹی ثابت ہوئی۔ پیر کی رات تاج گنج تھانےکو ایک فون کال آیا فون کرنے والے اجنبی نے کہا کہ تاج محل کے پاس بم رکھا گیا ہے۔ پولیس فوری چوکس ہوگئی اور تلاشی لی گئی۔ بعد ازاں پولیس کو احساس ہوا کہ یہ اطلاع جھوٹی تھی۔