آدھارکو مربوط کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع

نئی دہلی 25 اکتوبر/ مختلف سرکاری اسکیمات کیلئے آدھار کارڈ کو مربوط کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھرتوسیع کی ہے۔ مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 31 مارچ 2018 تک آدھار کو مربوط کروایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق میں حکومت نے آدھار کارڈ کو دیگر اسکیمات سے مربوط کرنے کی قطعی تاریخ 31 دسمبر 2018 مقرر کی تھی تاہم حکومت نے اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ آدھار کو مختلف خدمات کے لئے لازمی قرار دینے کے سرکاری فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت ہوگی۔ آدھار معاملہ پر مختلف درخواستوں اور ان کے جوابات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکراور ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل سہ رکنی بنچ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو مرکز سے ضروری ہدایات حاصل کرنی ہوں گی۔