غبارے پر لکھا تھا “آئی لو یو پاکستان”،دو افراد گرفتار

نئی دہلی 26 اکتوبر/ ریاست اترپردیش کے کانپورمیں آئی لو یو پاکستان لکھے ہوئے غباروں کی وجہہ سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس دوکان کوضبط کرلیا جہاں یہ غبارے پائے گئے۔ کانپور کے علاقہ گوئیند نگر کی ایک دکان سے ہندو واہنی سے وابستہ ایڈوکیٹ نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے لئے غبارے خریدے اس پر کچھ تحریر تھی لیکن جب گھرجاکر ان غباروں میں ہوا بھری تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ غباروں پرآئی لویوپاکستان لکھا ہوا تھا۔ پولیس نے کیس درج کرکے غبارے فروخت کرنے والے سنی اور سمیر کو حراست میں لے لی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ غبارے دہلی کے صدر بازار سے خریدے تھے۔ پولیس ایسے غبارے تیار کرنے والوں کی تلاش میں ہے۔