بزنس

سونے کی قیمت میں زبردست کمی، چاندی کی قیمت بھی گری

حیدرآباد 27 اکتوبر/ سونے کی قیمت میں اندرون ایک ہفتہ دوسری مرتبہ زبردست کمی آئی ہے۔ جمعہ کے دن سونے کی قیمت میں فی دس گرام 275 روپئے کی کمی ہوئی۔ اب سونے کی قیمت فی دس گرام 30 ہزار275 روپئے ہوگئی۔ واضح رہے کہ پیر کے دن سونے کی قیمت میں فی دس گرام 200 روپئے کمی آئی تھی۔چاندی کی قیمت میں بھی زبردست کمی ہوئی۔ فی کیلو چاندی کی قیمت میں 525 روپئے کی کمی آئی۔ اب چاندی کی قیمت 39 ہزار 925 روپئے ہوگئی جبکہ پچھلے ہفتہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا اور اس کی قیمت فی کیلو40 ہزار 900 روپئے ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button