نریندرمودی کا کام ہوگیا،راہل گاندھی ہیرو: شیوسینا

نئی دہلی 28 اکتوبر/ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجئے راوت نے ریمارک کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا کام ہوگیا اب کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ہی ہیرو ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں حصہ لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی وجہہ سے چھوٹے تاجرین پریشان ہیں اور اس کا نتیجہ گجرات انتخابات میں نظرآئے گا۔ اس شو میں بی جے پی کے وزیر ونود تاوڑے بھی موجود تھے۔ شیو سینا کے ایم پی نے کہا کہ راہل کو پپو کہنا ٹھیک نہیں ہے ملک کی سب سے بڑی طاقت عوام ہیں وہ کسی کو بھی پپو بناسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیوسینا کا موقف بی جے پی کے اور مودی کے تعلق سے دو سال قبل کچھ اور ہی تھا وہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ 100 راہل بھی مودی کا کچھ نہیں کرسکتے۔