جگتیال ضلع میں خاتون کا گلا کاٹ کر چھین لیا گیا زیور

جگتیال 29 اکتوبر/ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں چور نے خاتون کا گلاکاٹ کرزیورچھین لیا۔ پشپلا نامی خاتون میٹ پلی کے سبھاش نگر میں رہتی ہے، آج وہ اپنے مکان میں تنہا تھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک چورمکان میں گھس گیا اس نے خاتون کے گلے پراورجسم کے دوسرے حصوں پر تیز دھار ہتھار سے حملہ کردیا اور خاتون کے جسم پر موجود سونے کے زیورات چھین کرفرارہو گیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔ پولیس چور کو تلاش کررہی ہے۔