ملک میں 3 کروڑ خواتین اور1 کروڑ بچے خسرہ روبیلا سے متاثر

نئی دہلی 29 اکتوبر/ ملک بھرمیں خسرہ اورروبیلا سےتین کروڑ خواتین اورایک کروڑ نوزائیدہ بچے کروڑ بچے سے متاثر ہیں۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کے ٹیکہ اندازی مہم کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پردیپ ہلدرنے کہاکہ دہرہ دون میں یونیسیف کے خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندازی مہم پر منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ ڈاکٹرپردیپ نے مزید بتایا کہ تاحال ملک کی 12ریاستوں کے317اضلاع میں کامیابی کے ساتھ خسرہ اور روبیلا کی ٹیکہ اندازی مہم چلائی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں خسرہ اور روبیلا ویکسین دینے کے لئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم چلاتے ہوئے چھوٹے بچوں کو اس کے ٹیکے دئیے گئے ہیں۔