جرمانہ کی رقم کے بجائے ٹریفک پولیس نے دلوائی ہیلمیٹ

آندھراپردیش 29 اکتوبر/ پولیس کی جانب سے ہیلمیٹ نہ پہننے والوں کوجرمانہ کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ریاست آندھراپردیش کے چتورشہرمیں پولیس نے جرمانہ کی رقم کےعوض گاڑی سواروں کوہیلمیٹ حوالے کئے۔ شہرکے علاقہ اوم شانتی مندرکے پاس اتوار کے دن پولیس نے ہیلمیٹ نہ پہننے والے گاڑی سواروں کو روک لیا اور ان کو 500 روپئے جرمانہ کیا گیا۔ پولیس نے گاڑی سواروں سے کہا کہ وہ چاہیں تو 500 روپئے جرمانہ کی رقم ادا کرنےکے بجائے 535 روپئے کی ہیلمیٹ خرید سکتے ہیں۔ کئی گاڑی سواروں نے جرمانہ کی رقم ادا کرنے کے بجائے ہیلمیٹ خرید لئے۔ سب انسپکٹروکرم نے بتایا کہ گاڑی سواروں کے حادثہ کی صورت میں جانی تحفظ کیلئے یہ مہم چلائی گئی ہے۔