دو سے زائد بچوں کی پیدائش پر ووٹ کے حق سے محروم کردیا جائے

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آبادی پر کنٹروم کرنے کے لئے سخت ترین قانون بنانے کی وکالت کی ہے انھوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں ہندووں کی آبادی کم ہوتی جارہی ہے اس کے برعکس دیگر مذاہب کی آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے یہ عمل ملک کے مفاد میں ٹھیک نہیں ہے 

گری راج کشور نے کہا کہ دو سے زیادہ بچوں کو پیدا کرنے سے روکنا چاہیے اس کیلے خصوصی قانون بنانے کی ضرورت ہے اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ووٹ کے حق سے محروم کردیا جانا چاہیے