تلنگانہ کے اسمبلی حلقوں میں اضافہ کی خواہش

مرکزی وزیر قانون سدانندا گوڑا سے تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا کریمنگر کے رکن پارلیمنٹ ونود نے ملاقات کی۔ ان کے درمیان تلنگانہ کے لئے علحیدہ ہا ئیکورٹ کے قیام اور ججس کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد ونود نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے ریاست کی تقسیم سے متعلق قانو ن کے سکشن 26 پر بات کی ہے اس سکشن میں ترمیم کے تحت ریاست میں اسمبلی حلقوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ انھوں مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں پہلے ہی چیف منسٹر چندر شیکھر راو نے وزیر قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو کو مکتوب لکھاہے۔