جنرل نیوز

 موسلا دھار بارش کے پیش نظر میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ریاستی سطح کے کنٹرول روم کا قیام : ضلع کلکٹر مزمل خان

پداپلی, 27/جولائی/2023(محمد استقام الدین) پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان نے آج بروز جمعرات اپنے ایک صحافتی بیان میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات نے شدید بارش کے پیش نظر ریاست کے شہری بلدیاتی اداروں کی مدد کے لیے ریاستی سطح کا کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں موسلادھار بارش کے پیش نظر محکمہ بلدیات نے ریاستی سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے, عوام ہنگامی حالات میں مدد کے لیے فون نمبر 040.23120410 پر رابطہ کرسکتے ہیں.

 

ضلع کلکٹر نے کہا کہ پداپلی ضلع میں شدید بارش کے پس منظر میں ضلعی سطح پر قائم کردہ کنٹرول روم نمبر 7995070699 پر کال کی جائے اور ضلع کے چار شہری بلدیاتی اداروں میں بھی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

 

ایمرجنسی کی صورت میں پداپلی بلدیہ سے وابستہ لوگ پداپلی میونسپل کنٹرول روم نمبر 9988556162 پر رابطہ کریں، راما گنڈم کارپوریشن سے وابستہ افرادفون نمبر 9603666444 پر، منتھنی بلدیہ سے وابستہ افراد 9059059023, 9059947143 نمبروں پر, سلطانہ آباد بلدیہ سے وابستہ افراد سلطانہ آباد میونسپلٹی نمبروں 9502671405 9849171306 پر رابطہ کریں.

 

ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ فائربریگیڈ اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہے ہیں۔ہنگامی صورت میں مدد کے لیے پداپلی کے علاقے میں فائرمین کو فون نمبرات 8712699138، 9553015785، 9866754883 پر رابطہ کرسکتے ہیں, منتھنی کے علاقے میں فائر اہلکار فون نمبرات 8712699205، 95950669505 پر رابطہ کرسکتے ہیں. گوداوری کھنے کے علاقہ میں فون نمبرات 8712699207, 9849112752 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button