ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول نظام آباد بوائز۔2 دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج

نظام آباد:11/ مئی (اردو لیکس) پرنسپل جی شویتا اقلیتی اقامتی اسکول نظام آباد بوائز۔2 کی اطلاع کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج 100% صید حاصل ہوئے۔ تعلیمی سال 2022-23میں جملہ 47 طلباء نے سالانہ امتحان میں شرکت کی اور تمام طلباء نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی کابی حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ سطح پر MPC گروپ میں محمد کیف نے 982/1000 اور BiPC گروپ میں رافع فرحان 963/1000 نے اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا۔ اس پرُ مسرت موقع پر محمد عبدالبصیر (آرایل سی)، شیخ احمد ضیاء، محمد حمید الدین (وی او) اور بنٹو پراوین (اے سی) نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تمام طلباء و اولیائے طلباء، اسکول و کالج کے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button