جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ _ لاری اور بس کے تصادم میں 6 افراد ہلاک 20 زخمی

وجے واڑہ _ آندھرا پردیش کے کڑپہ ضلع میں چنئی کی طرف جانے والی آر ٹی سی  بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے بعد _ مسافروں کی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے۔

 

چار مسافر جائے وقوعہ پر ہی فوت ہوگئے جب کہ دو دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے  فوت ہوگئے ۔

 

حادثہ اس وقت پیش آیا جب آر ٹی سی بس، تروپتی سے  کڑپہ کی طرف جا رہی تھی کہ چنئی کی طرف آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔  بس میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، اور دو دیگر راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ 20 سے زیادہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button