تلنگانہ

عادل آباد میں بارش کا قہر _ کئی علاقے زیر آب ، مکانات میں پانی داخل

عادل آباد۔22/جولائی(اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع موسلادھار بارش سے زیر آب آ گیا ہے۔پانچ روز سے جاری موسلادھار بارش سے عوام کا نظام زندگی درہم برہم ہے۔ ندی نالوں اور نہروں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک میں شدید خلل پڑا۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے وہاں کے لوگوں کی مشکلات ناقابل بیان ہو گئیں۔جبکہ گزشتہ ہفتے تک بارش میں کمی تھی،اب کچھ علاقوں میں معمول کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے اور زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضلع میں مجموعی طور پر 424.اشاریہ 4 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 398اشاریہ.4 ملی میٹر ریکارڈ کی جانی چاہیے تھی۔ بارش کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام سڑکیں سنسان نظر آیی۔ سروے نمبر 170 کے تحت والمیکی نگر، ہینڈی کیپ کالونی،مہالکشمی واڑہ،ٹاٹی گوڑا،کرانتی نگر،خانہ پور، آدتیہ نگر کالونی کے مکینوں کو سیلابی پانی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

 

سیلابی پانی مکانات میں پانی داخل ہونے سےزہریلے جانوروں اور کیڑوں کی آمد سے رہائشی خوفزدہ ہیں۔گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے گھروں کے بڑے افراد اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لیکر پوری رات بغیر پلک جھپکائے گزاری۔کالونی والوں کو شکایت ہے کہ مسئلہ سیلابی پانی کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے اور جب تک بڑی نالیاں بنا کر پانی کا رخ نہیں موڑا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ان کا الزام ہے کہ وہ ماضی میں بھی کئی بار حکام اور حکمرانوں کو توجہ دلوا چکے ہیں لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اور مسائلِ کا حل تلاش نہیں کر سکے۔انہوں نے حکمرانوں اور مقامی عوامی نمائندوں سے سوال کر رہے ہیں کہ عادل آباد کی ترقی کا کیا یہی مطلب ہے۔؟بعض مقامات پر حکام اور متعلقہ عوامی نمائندوں کی جانب سے عدم توجہی پر عوام نے برہمی کا اظہار کیا۔چند مقامات پر متعلقہ عوامی نمائندوں نے دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور ممکنہ سہولیات فراہم کرنے یقین دھانی کرائی،مذکورہ علاقوں کی عوام کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لئے مناسب پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورت حال پیش آرہی ہیں۔

 

انہوں نے وقت سے پہلے ہی ٹھوس اقدامات کرنے کا ارباب مجاز سے مطالبہ کیا۔دوسری جانب مسلسل بارش سے عادل آباد کے مختلف پروجیکٹس ساتنالا،گنگا ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔سات نالا پروجیکٹ کے دروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

 

عادل آباد کے جینتھ منڈل کے پوسائی میں ایک مندر کے بیشتر حصے میں بارش کا سیلابی پانی داخل ہوگیا۔اور کھیتوں میں بارش کے پانی سے کسانوں کو نقصانات کا سامنا ہے۔عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد اور جنرل سیکرٹری سید شاہ راشد الحق نے بھی مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا

 

۔جبکہ میونسپل چیرمین جوگوپریمندر نے بھی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وارڈ نمبر 22 ٹاٹی گوڑہ میں سید محسن نے متاثرہ گھروں کا کیا اور ممکنہ امداد فراہم کی کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے۔بنگاری گوڑہ میں افروز خان نے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے حکام کو راحت کاری کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا

 

۔اس دوران رکن اسمبلی جوگورامنا نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کونسلرز اور سرکاری عہدیداروں کو عوام کے لئے دستیاب رہنے اور راحت کاری کے کاموں کو انجام دینے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button