حیدرآباد کمیکل فیکٹری میں لگی بھانگ آگ 3 ورکرس جھلس گئے

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ کے صنعتی علاقہ کی ایک کمیکل فیکٹری میں بھانگ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آج صبح پیش آئے اس واقعہ میں تین ورکرس جھلس گئے جن کی شناخت ہری پرساد،ارجن،منیش کے طورپر کی گئی ہے۔چار ری ایکٹرس کے بھاری آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد وجئے نامی ورکر لاپتہ ہوگیا ہے۔کمیکل ڈرم اس واقعہ کے نتیجہ میں پھٹ پڑا۔اس واقعہ کے مقام پر مزید سات ری ایکٹرس ہیں جن میں آگ لگ گئی۔آگ پر قابو پانے کے لئے چار فائر انجنس اور چھ ٹینکرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔جھلسنے والے افراد کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا ہے۔