خانہ پور میں مولاناابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقاریب کا اہتمام

خانہ پور۔ 11؍ نومبر ۔خانہ پور میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد یوم پیدائش تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ یوم اقلیتی بہبود سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی خانہ پور اجمیرا ریکھا شام نائیک نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے تذکرہ کے بغیر جنگ آزادی کی تاریخ نامکمل اور ادھوری ہے۔ ا نہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مولانا آزاد کو اپنا آئیڈل بنائے۔ خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ مولانا آزاد کی تعلیمات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی کے سی آر حکومت اردو کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اسی لئے تمام دفاتر میں اردو مترجم کے تقررات کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں سکارام سرینواس صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی خانہ پور ٹی سنیتا زیڈ پی ٹی سی خانہ پور ، این ستیہ نارائن سرپنچ خانہ پور ، قاضی شہر ثناء الرحمن ، ڈاکٹر خواجہ حفیظ خان، کے گنگا راؤ سابق ایم پی ٹی سی، سریش کمار، نصیر احمد، ٹی آر ایس ٹاون جنرل سکریٹری خانہ پور اور راٹھوڑ رامو نائک سابق زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ عرفان ، دانش، ایم اے وکیل سابق رکن ضلع پلاننگ کمیٹی عادل آباد اور اے راجندر، گجیندر اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا کی تصویرپرگلہاے عقیدت پیش کیے گیےاور کیک بھی کاٹا گیا۔