مسلم تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوے کانگریس کا احتجاج

کانگریس نے 12 فیصد مسلم تحفظات کی عمل آواری میں ناکام ہوجانے کا چیف منسٹر چندراشیکھرراو پر الزام عاید کرتے ہوے ان کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا.

گریٹر حیدرآباد کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مسلم تحفظات پر عمل آواری کا مطالبہ کرتے ہوے نامپلی میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا.کانگریس کے لیڈرس خواجہ محمد فخرالدین,شیخ عبداللہ سہیل,نظام الدین اور دوسروں نے احتجاجی دھرنا میں شرکت کی.

اس موقع پر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ دو سال گزر جانے کے بعد بھی ٹی آر ایس حکومت نے 12 مسلم تحفظات فراہم نہی کئے.انتخابات سے قبل 4 ماہ میں تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کئے. اور ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا.