نیشنل

مانو طلباءکی کرکٹ ٹیم بنگلور روانہ

حیدرآباد 20 فروری (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلباءکی کرکٹ ٹیم ساﺅتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ (مین) ٹورنمنٹ میں حصہ لینے ریوا یونیورسٹی، بنگلور روانہ ہوگئی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 20 فروری تا 3 مارچ 2023ءمنعقد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود کے بموجب ٹیم میں احسن، ساجد محمود، بشیر طاہر، ثاقب، سجاد احمد، محمد حسن، عارف کلیم، طیب حسین، بلال، نوشاد، گوپی، یاسین، شہور، محمد اکرم صدیقی اور محمد یزدان رضوان شامل ہیں۔ جناب محمد حمید ٹیم کے کوچ اور منیجر ہیں۔ روانگی سے قبل ٹیم ارکان نے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر محمد عبدالعظیم، صدر نشین، اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button