جرائم و حادثات
ریزر بلیڈ سے خاتون کا گلا کاٹ دیا گیا۔ تلنگانہ کے تانڈور میں واقعہ

تانڈور: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد کے تانڈور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون پر بلیڈ سے حملہ کرنے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق یالال منڈل کے تھمّایہ پلی گاؤں سے
تعلق رکھنے والی رینوکا پر بلیڈ سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور کی شناخت تانڈور شہر کے گولہ چیروو علاقے سے تعلق رکھنے والے راجو کے طور پر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملے سے
متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ مقامی افراد نے ملزم راجو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ زخمی خاتون کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لیے تانڈور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں رینوکا کی حالت
نازک ہونے پر بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔



