حیدرآباد میں جائیداد اور وظیفہ کیلئے شوہر کا قتل۔ عدالت نے بیوی کو عمر قید اور بچوں کو موت کی سزا سنائی

حیدرآباد: سات سال قبل ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمے میں میڑچل۔ملکاجگیری ضلع کی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے بیٹے اور بیٹی کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ متقول کی بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی
گئی۔عدالت نے کشن (47) اور پرپلا (36) کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے قرار دیا کہ دونوں نے اپنی ماں گنگا بائی (65) کے ساتھ مل کر ریٹائرڈ ریلوے ملازم ماروتی کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔پولیس کے مطابق مجرموں مقتول کی
پنشن اور جائیداد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ پرپلا نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر زہر کھانے میں ملا کر باپ کو دیا جس کے نتیجے میں 16 اگست 2019 کو اس کی موت ہوگئی۔قتل کے بعد انھوں نے نعش کے ٹکڑے کر کے بالٹیوں میں رکھے اور
پوجا گھر میں چھپا دیے۔ دو دن بعد نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کے دوران بدبو پھیلنے پر مقامی افراد کو شک ہوا جس کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کیا تھا۔طویل سماعت کے بعد عدالت نے
پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے بیٹے اور بیٹی کو سزائے موت جبکہ مقتول کی بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی۔



