تلنگانہ

دبئی سڑکہ حادثہ میں مرنے والوں میں 3 کا تعلق تلنگانہ کے جگتیال ضلع سے – حیدرآباد کے محمد سیعد زخمی

دبئی کی مصروف ترین ایمریٹس روڈ پر پیر کے روز پیش آئے ہولناک سڑک حادثے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں تلنگانہ کے ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے تین تارکینِ وطن بھی شامل ہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں حیدرآباد کے محمد سعید بھی شامل ہیں،

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے  والوں میں سید سلیم (51) ساکن نملی کنڈہ، منڈل کوڈی میال، گولاپلی تروپتی گوڑ (42) ساکن توکا پلی، منڈل ملیال اور عبد الرفیق (37) ساکن گاجولا پیٹ، میٹ پلی شامل ہیں۔ تینوں ضلع جگتیال کے رہنے والے تھے اور شارجہ میں قائم ایک ایلومینیم ڈور فریم اور گلاس فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔

 

دبئی میں موجود بھارتی قونصل خانے کے حکام نعشوں کو وطن منتقل کرنے کے لیے متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں، جبکہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی گئی۔ ایک زخمی نے بتایا کہ اچانک زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا اور آنکھ کھلی تو خود کو اسپتال کے بستر پر پایا۔

 

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تکنیکی خرابی کے باعث ایک لاری سڑک پر رک گئی اور پیچھے سے آنے والی منی بس اس سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں منی بس ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کو حادثے کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button