تلنگانہ

حیدرآباد کے قریب سڑک حادثہ تین نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔26 نومبر / ایک ہی بائیک پر سوار تین نوجوان سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڈچل کے گنڈلہ پوچم پلی کے پاس اس وقت پیش آیا جب انیل، چنٹو اور شیشی ریڈی کی بائیک قبرستان کی دیوار سے ٹکرا گئی ۔گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ تینوں نوجوان برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔انیل اور شیشی کا تعلق نظام آباد ضلع سے بتایا گیا جبکہ چنٹو بھونگیر کا رہنے والا ہے ان تینوں کی عمر 22 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button