تلنگانہ

ایونکا ٹرمپ کو چاندی سے بنا چارمینار کا نمونہ پیش کرنے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد ۔26 نومبر / حیدرآباد میں منعقد ہونے والی جی ای ایس کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والی ایونکا ٹرمپ کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو چاندی سے تیار کیا گیا چارمینار بطور یادگار حوالہ کریں گے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کرنے والی 58 شخصیت کو یادگار پیش کئے جائیں گے ۔جن میں چارمینار کے علاوہ شیر، کاکتیہ حکمرانی کا نمونہ بھی شامل ہے کریم نگر کے فنکار چاندی کے ان نمونوں کو تیار کیا ہے اس کے لئے حکومت نے 40 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں فلک نما پیالیس میں 28 نومبر کو ڈنر کے بعد تمام مہمانوں کو تہنیت پیش کی جائے گی اس موقع پر یہ یادگار نمونے پیش کئے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button