بزنس

حیدرآباد میٹرو ریل کے اسمارٹ کارڈ کی فروخت کا آغاز

حیدرآباد ۔26 نومبر / حیدرآباد میٹرو ریل میں سفر کی سہولت کو آسان بنانے کے لئے ” ٹی سواری ” کے نام سے اسمارٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے آج سے اس اسمارٹ کارڈ کو چار میٹرو اسٹیشن ناگول، تارناکہ، پرکاش نگر اور ایس آر نگر میں فروخت کیا جا رہا ہے 29 نومبر سے میٹرو سروس شروع ہونے کے بعد تمام اسٹیشن پر یہ کارڈ فروخت کئے جائیں گے ۔اسمارٹ کارڈ کی قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے جس  میں 100 روپے کا بیالنس رہے گا ۔اس کارڈ کو 2 ہزار روپے تک ریچارج کرواسکتے ہیں کارڈ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کارڈ کو بس، کیاب، شاپنگ جیسی 16 سروس کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اسمارٹ کارڈ کو جاری کیا تھا 

متعلقہ خبریں

Back to top button