بزنس

آدھار مربوط کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ 2018 تک توسیع

نئی دہلی 27 نومبر/ مختلف سرکاری اسکیمات کیلئے آدھار کارڈ کو مربوط کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھرتوسیع کی گئی ہے۔ مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگلے سال 31 مارچ تک آدھار کو مربوط کروایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق میں حکومت نے آدھار کارڈ کو دیگر اسکیمات سے مربوط کرنے کی قطعی تاریخ 31 دسمبر 2018 مقرر کی تھی تاہم حکومت نے اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ہے۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران مرکز نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی اور کہا کہ تاریخ میں توسیع کے لیے حکومت تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button